لاہور:شادی کی تقریب میں فائرنگ سے6افراد زخمی

فائرنگ کاافسوسناک واقعہ مغل پورہ میں پیش آیاجہاں ایک مہندی کی تقریب میں پولیس اہلکار نے مبینہ طورپرگولیاں چلادیں،فائرنگ سے فیصل ،اسلم ،ملک بوبی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے،جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سروسر سپتال منتقل کیا گیا۔فائرنگ کےواقعہ پر پولیس کا موقف دیتےہوئےکہنا تھا کہ مہندی کی تقریب دیر رات تک جاری تھی جس پر پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔ڈی ایس پی انارکلی سرکل ظفرعباس نےواقعہ کےحوالےسےکہا کہ بتایا جارہا ہے اہلکارعرفان نے مبینہ طورپرگولیاں چلائیں،واقعہ میں 3ملزم ملوث ہیں،جن کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔ڈی ایس پی کامزیدکہنا تھاکہ متاثرہ خاندان درخواست دیں ،قانونی کےمطابق کارروائی کرینگے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.