لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رم جھم ،

0

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائوں سے سردی میں اضافہ ہو گیا،،شہری ٹھٹھر گئے،، تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی،،سڑکوں پر پھسلن سےحادثات کے خدشے کے باعث ڈرائیورز کوسپیڈ کم رکھنے کی ہدایات کر دی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، ، زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،پشین ، ژوب ، موسی خیل میں مختلف مقامات پر بارش اور برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔تو دوسری جانب شہر قائد میں یکم فروری تک سردی کی نئی شدید لہر آنے کا امکان ہے ، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گر سکتا ہے۔
محکمہ مومسیات کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: