لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران استور میں 8، سکردو اور مری میں 5، مالم جبہ میں 3 ، کالام میں ڈھائی، دیر اور بگروٹ میں 2اور راولا کوٹ میں ڈیڑھ انچ برف پڑی۔ سب سے سرد مقام بگروٹ رہا، جہاں درجۂ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات اور کالام میں منفی 6، گوپس، مالم جبہ، پارہ چنار اور سکردو میں منفی 4 ، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔دوسری طرف ایبٹ آباد میں شدید برفباری کے نتیجے میں برفانی تودہ سڑک پرآگرا اور ایک مسافر گاڑی اس کے نیچے دب گئی ۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد برفانی تودے تلے دبی گاڑی سے مسافروں کو باحفاظت نکال لیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.