لاک ڈاؤن کے نام پر 3 ماہ ضائع کر دیئے، علی ظفر

0

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی ظفر نے اپنے ٹویٹ میں کہ ہم نے 3 مہینے لاک ڈاؤن، اسمارٹ لاک ڈاؤن، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن، تم لاک ڈاؤن کرو کر کے ضائع کر دیئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران ہم لاپرواہ رہے اور وائرس نے نقصان کردیا۔
اس سے قبل علی ظفر نےوزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ ’لاہور میں کم از کم 15 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن کردینا چاہیے کیونکہ پورے شہر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
علی ظفر نےمزید لکھا تھا کہ ’اِس وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 2 ملین یعنی 20 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔گلوکار نے کہا کہ ہمارے شعبۂ صحت پر اِس وائرس کا گہرا اثر پڑ رہا ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: