لاک ڈاؤن میں بھارت کاہیلتھ سسٹم کرونا کےدباؤمیں آکرتباہ ہوگیا

0

امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنےبھارت کےوبا کے دنوں کی ناکام پالیسی کی کلی کھول دی،اخبار نےلکھا ہے بھارت کا ہیلتھ کئیرسسٹم کرونا کےدباؤ میں چوک ہوگیا،حاملہ خاتون نیلم کماری کاقتل بھی اسی وجہ سے ہوا، نیلم کا شوہراسےلےکرہسپتالوں کے چکر لگاتا رہا، مسلسل ہسپتال کی تلاش میں نیلم کماری اور اُس کے ہونے والے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔
نیلم کے شوہر کا کہنا تھا ڈاکٹرز اس کی مدد ہی نہیں کرنا چاہتے تھے۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے نیلم کماری کا شوہر حاملہ بیوی کو لے کر دربدر بھٹکتا رہا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نیلم کماری ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے موت کا شکار ہوئی۔ نیلم کماری تنہا نہیں مری ایسی بہت سی خواتین بھارتی شہرحیدر آباد اور مقبوضہ کشمیر میں ایسی ہی غفلت سے موت کی وادی میں جا رہی ہیں۔
اخبار نےلکھا ہےدلی کے ہسپتال مریضوں سے بھرچکے ہیں اور طبی عملہ کرونا متاثرین کو ٹریٹ کرنے سے خوف زدہ ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: