قیدیوں کوپرسکون رکھنےکےلیے”گلابی جیلوں”کی تیاری

سوئٹزرلینڈ کے ماہرین کے مطابق رنگوں کے موڈ پر مثبت یا منفی اثرات پڑتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سرخ رنگ بھوک اور اشتہا کو بڑھاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریستورانوں میں سرخ رنگ نمایاں ہوتا ہے جبکہ نیلا رنگ بھوک کو کم کرتا ہے۔ اس طرح ہر رنگ کسی نہ کسی طرح صحت اور موڈ پر اثرانداز ہوتا ہے۔ جہاں تک گلابی رنگ کا تعلق ہے، تو یہ خوشی اور ہمدردانہ جذبے کو پروان چڑھاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گلابی رنگ کمزوری اور نسوانیت کو بھی ظاہر کرتا ہے تاہم یہ دعویٰ بھی متنازعہ ہے۔ لیکن ماہرِنفسیات اس پرمتفق ہیں کہ گلابی رنگ آنکھوں کو بھلا لگتا ہےاور سکون فراہم کرتا ہے۔اس کے بعد کئی جیل خانوں میں گلابی رنگ کیا گیا جس سے قیدیوں کے برتاؤ میں بہت تبدیلی دیکھی گئی اور جیلوں کو گلابی کرنے کا سلسلہ 1980 تک جاری رہا۔ لیکن اب ماہرین نے گلابی رنگ کا ایک اور شیڈ آزمانے کا فیصلہ کیا ہے جسے کول ڈاؤن پنک کا نام دیا گیا ہے۔ فی الحال اسے سوئٹزرلینڈ کی 10 جیلوں میں آزمایا گیا ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق اس کے مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.