قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے

0

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اورسرگرم عمل ہیں۔ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خصوصاً نوجوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ محب وطن قبائلی عوام کوان کی قربانیوں، صبراوراستقامت کا پھل ہر صورت ملے گا۔ آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے۔ پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شرپسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: