قوم کو مبارک ہو، وزیر اعظم کا بیانیہ ن لیگ نے اپنا لیا

0
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ،ن لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے۔ آج مسلم لیگ نون کے اندر سے اپوزیشن لیڈر کو لانے کا مطالبہ ہورہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ قوم کومبارک ہو!وزیراعظم کا بیانیہ ن لیگ نے بھی اپنالیا ہے۔مسلم لیگ نون کےاندرآنےوالی تبدیلی عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متعدد ارکان نے شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کردیا تو کچھ لوگ اپنے ہی ساتھیوں سے نالاں دکھائی دیئے ۔ متعددپارٹی اراکین نے کہا کہ 4 لوگ عقل کل نہیں، پارٹی میں مشاورتی دائرہ کار کو بڑھایا جائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: