قومی کرکٹرز کی آمدن میں اضافےکا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنرزاپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گی۔ پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، باؤلر اور وکٹ کیپر کو ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا بہترین کھلاڑی بھی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گا۔ اسی طرح پلیئر آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے انعام دیا جائےگا۔ ایونٹ کے دوران مین آف دی میچ کیلئے 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی 40 ہزار روپے بطور میچ فیس وصول کریں گے جبکہ نان پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی 16 ہزار روپے بطور میچ فیس کے حقدار ہونگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.