قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں ناردرن کی زبردست پرفارمنس

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں عمر امین اور علی عمران نے ناردرن کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ عمر امین نے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کیا اور تین چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے صرف 38 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔
دیگر کھلاڑیوں نے بھی اسکور آگے بڑھایا، محمد نواز نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شاداب خان 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹیم کا اسکور پانچ وکٹ پر 167 رنز رہا۔ بلوچستان کی جانب سےعماد بٹ اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بلوچستان کی دو وکٹیں صرف 14 رنز پر گر گئیں۔ اس مشکل میں اویس ضیاء نے 28 اور عمران فرحت نے 32 رنز بنا کر ٹیم کو کچھ سنبھالا لیکن یہ شراکت ٹوٹی اور پھر لائن لگ گئی اور
بلوچستان کی پوری ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ناردرن کے سہیل تنویر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.