قومی ٹیم نہ سہی ارکان پارلیمنٹ ہی سہی

انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈکپ کےفائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر عالمی ایونٹ جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستانی ارکان پارلیمنٹ نےبنگلہ دیش کا 105 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کیا۔پاکستان کی طرف سے علی امین گنڈا پور 52 سکور کےساتھ اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔عمدہ کارکردگی پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے ٹیم کو مبارک باد دی،ورلڈکپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کےاراکین پارلیمنٹ پرمشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.