قومی خزانہ بھرنے کیلئےغریبوں کی جیب پرڈاکہ

ای چالان کے نام پرگزشتہ تین ماہ کے دوران 4لاکھ سے زائد چالان کئے گئے اور جرمانے کی مد میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے شہریوں کی جیب سے نکال لئے گئے
ریڈسگنل کی خلاف ورزی پر ساڑھے تین لاکھ سے زائد چالان کیے گئے،تیز رفتاری پرایک ماہ میں 50 ہزار سے زائد چالان بھجوائے گئے۔جبکہ ون وے اور لین کی خلاف ورزی پر دس ہزار سے زائد ای چالان گھروں میں ارسال ہوئے۔
صرف یہی نہیں الیکٹرانک چالان نادہندگان کے خلاف بھی مختلف آپریشن کیے گئے۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چالان جمع نہ کرانے والی147گاڑیاں پکڑی گئیں۔نادہندگان نے پکڑے جانے پرایک ہزار نو سو ستاسی چالانوں کی مد میں دس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کیا۔
نئی حکومت کے بھاری چالان سے شہری ہوئے پریشان،،،کہتے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری پہلے ہی جینا محال کررکھا ہے اور رہی سہی کسر ای چالان نے پوری کردی ،،کیا حکومت نے خالی خزانہ ہماری جیبوں سے بھرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.