قومی اسمبلی میں شہبازشریف اور خورشیدشاہ میں ملاقات

شہباز شریف اور خورشیدشاہ کے درمیان ملاقات اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی اجلاس میں مختلف معاملات پر مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آصف زرداری، فریال تالپور، حمزہ شہباز، مریم نواز کے علاوہ خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور شاہد خاقان عباسی سمیت کئی دیگر رہنما مختلف کیسز میں زیرحراست ہیں جن کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.