قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسٰی روانہ ہو گئے
قمر زمان کائرہ کا بیٹا گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا اور ان کا انتقال لالہ موسیٰ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ہوا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جس میں اسامہ قمر طاہر کا دوست حمزہ بٹ بھی جاں بحق ہوگیا
وزیراعظم عمران خان نے قمر الزماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قمرزمان کائرہ سے اظہار افسوس کیا،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی پی پی رہنما کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں کائرہ فیملی کے ساتھ ہیں
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر،شاہ محمود قریشی،اور راجا پرویز اشرف سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی قمرزمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.