قلندرز کی دھمال ، کردیا کمال

0
پی ایس ایل فائیو کےدوسرے مرحلے کے دوران 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ وقتی طور پر درست محسوس ہوا کیونکہ لاہور کے ابتدائی 3 کھلاڑی 50 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ فخر زمان 15، کرس لین 27 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
تاہم اس کے بعد بین ڈنک اور سمت پٹیل نےکھیل کا پانسہ پلٹ دیا اور دونوں نےچوتھی وکٹ پر 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ قلندرز کی چوتھی وکٹ 205 کے مجموعی اسکور پر گری جب سمت پٹیل 40 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے جبکہ اننگز کی آخری گیند پر بین ڈنک 209 کے مجموعی سکور پر 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے 2 جبکہ حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور شین واٹسن نے کیا تاہم دونوں زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور28 کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد احسن علی 2، کپتان سرفراز احمد 9، شین واٹسن 23، اعظم خان 12 اور محمد نواز 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بین کٹنگ نے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ 27 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انور علی 4، فواد احمد 13 اور نسیم شاہ 7 رنز بناسکے۔ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور قلندرز میچ 37 رنز سے جیت گئے۔لاہور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 4 جبکہ سمت پٹیل، دلبر حسین اور محمد فیضان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل اسے 3 میچز میں شکست ہوئی تھی اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، دوسرے نمبر پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس، اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس اور پشاور زلمی بھی پانچ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: