قطر سے خلیجی ممالک کے اختلافات میں چند ہفتوں میں کمی آ سکتی ہے، امریکا

0
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈیوڈ شینکر نے کہا کہ چند ہفتوں کے اندر ہی خلیجی ممالک کے آپس میں خراب تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔مشرق وسطیٰ کے لیے محکمہ خارجہ کے اعلیٰ سفارت کار نے احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں ہوئی ہے،اس لیے جلد ہی کوئی حل نکلے گا۔ڈیوڈ شینکر کا کہنا تھا کہ ‘میں اس حوالے سے سفارت کاری میں جانا نہیں چاہتا لیکن میں کہوں گا کہ معاملہ چند ہفتوں کا رہ گیا ہے’۔6 جون 2017 کو سعودی عرب، مصر،بحرین،یمن،متحدہ عرب امارات اور مالدیپ نے قطرکیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ان ممالک نے قطر پر اپنی حدود میں سفارتی،معاشی اور سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔23 جون کو سعودی عرب،بحرین،متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے سامنے سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے لیے قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی بندش سمیت 13 مطالبات پیش کیے تھے۔قطر کو ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی۔تاہم قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی مطالبات کی فہرست مسترد کرتے ہوئے انہیں نامناسب اور ناقابل عمل قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: