قطار نہ انتظار،اب پاسپورٹ کی آن لائن بکنگ ممکن

0

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذرائع کیمطابق پاسپورٹ بنوانے یا اس کی تجدید کے خواہشمندوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کر دی گئی ہیں کیونکہ اب پاسپورٹ بنانے والوں کو نہ گھنٹوں طویل قطاروں میں لگنا پڑے گا اور نہ ہی ایجنٹوں کے ہاتھوں خوار ہونا پڑے گا۔ بلکہ پاسپورٹ کی پریمیئر سروس کے تحت آن لائن بکنگ کے بعد اپنا پاسپورٹ باآسانی بنوا سکیں گے۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کیلئے آن لائن بکنگ کے بعد پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمندوں کو ان کی مرضی کے مطابق وقت دے دیا جائے گا۔ جس وقت کی بکنگ ہوگی پاسپورٹ بنانے والے کو اس وقت پر وہاں پہنچنا لازمی ہوگا اگر کسی وجہ سے کچھ تاخیر ہو یا منسوخ کرانا ہو تو فوری آن لائن پریمیئر سروس کو آگاہ کرنا پڑے گا۔
پریمیئر سروس کے تحت 10 سے 15 منٹ میں اپنا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پریمیئر سروس کے عوض محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن فیس کے علاوہ 1500 روپے اضافی سروس چارجز کے طور پر وصول کرے گا۔ پریمیئر سروس لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں جلد ہی شروع کی جائے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: