قراردادالحاق پاکستان کشمیری عوام کی اجتماعی خواہش تھی،وزیر اعظم آزاد کشمیر

0

یوم الحاق پاکستان پر وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدرنے اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی، کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی اور اسی قرارداد کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا،
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی بنیاد 19جولائی 1947ء کی قرارداد الحاق پاکستان ہے اور یہ وہی قرارداد ہے کہ جس نے کشمیریوں کیلئے مستقبل کا راستہ متعین کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر ایک اکائی ہے جبکہ بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے،نئی سرکار کو چاہئے کہ اس نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے۔
راجا فاروق حیدر نے کہاکہ برصغیر میں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے امن آئے گا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا،بھارت غربت کے خاتمے پرتوجہ دے وہ دفاع پر کثیر سرمایہ خرچ کررہا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: