قدرت کو پاکستانی بچوں پر رحم آگیا

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سڈنی کے کریکی گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کے ہمراہ اننگ کا آغاز کیا لیکن فخر زمان پہلے اوور کی دوسری بال پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے اوورمیں حارث سہیل بھی 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔
اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا تاہم 33 رنزبنا کر ایشٹون اگار کی بال کا شکار ہوگئے،میچ کے 12ویں کے دوران بارش کے باعث میچ روک دیاگیا، تاہم بارش کے بعد کوئی کھلاڑی جم کرنہ کھیل سکا اورآصف 11 ،عماد وسیم صفرپرآؤٹ ہوگئے ، افتخار احمد ایک رن جبکہ کپتان بابر اعظم 59 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے
اپنی اننگ میں قومی ٹیم نے 107 رنز بنائے لیکن بارش کے باعث میچ 15 اوورز تک محدود کردیا گیا ور آسٹریلوی ٹیم کو ڈی ایل ایس کے تحت 119 رنز کا ہدف دیا گیا ۔ میزبان ٹیم نے میچ کا آغاز بڑے جارحانہ انداز میں کیا اور صرف 3 اوورز میں ہی 41 رنز بنالئےجن میں کپتان ایرون فنچ کے 37 اور ڈیوڈ وارنر کے 2 رنز شامل ہیں لیکن اس موقع پر قدرت نے پاکستانی ٹیم کا ساتھ دیا اور ایک بار پھر موسلا دھار بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اوربعدازاں اسےمنسوخ کردیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.