قاضی واجد کو مداحون سے بچھڑے2 برس بیت گئے

0

پاکستان کے مشہورومعروف اداکار قاضی واجد 26 مئی 1930 کو لاہور میں پیدا ہوئے،ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈارمہ آرٹسٹ ہوا۔ قاضی واجد اپنی زندگی کے 25 سال ریڈیو سے منسلک رہے جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔
مرحوم قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔قاضی واجد کے یادگار ڈراموں میں تنہائیاں، دھوپ کنارے، آنگن ٹیڑھا، خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، پل دو پل اور تعلیم بالغاں، تنہا تنہا، دوراہے، یہ کیسی محبت شامل ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کے لیے بے پناہ خدمات پرقاضی احمد کو 14 اگست 1988 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ قاضی واجدایک کثیرالجہد شخصیت تھے، اپنے انتقال سے دور روز قبل بھی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
قاضی واجد 11 فروری 2018 کو جہانِ فانی سے کوچ کرگئے اور ان کے انتقال کی خبر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: