قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا16واں روز

جنت نظیر وادی لہو لہو، نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم کم نہ ہوسکا، قابض فوج نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین کو ہراساں جبکہ کشمیری نوجوان لڑکوں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوج اب تک چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ مواصلاتی رابطے بند ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں سے بات کرنے کو ترس گئے۔ کرفیو کے مطابق گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کا سٹاک بھی ختم ہوگیا۔ میڈیا سروس کے مطابق وادی کے کچھ علاقوں میں کرفیو کے باوجود لوگ گھروں سے نکلے اور بھارت مخالف احتجاج کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.