قائد کا پیغام اتحاد،تنظیم اورایمان ملکی ترقی کاضامن قرار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒکےیوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم کی قیادت میں آزاد وطن کاخواب شرمندہ تعبیرہوا،آج قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ بانی پاکستان ایک بااصول،انصاف پسنداورجرأت مندمدبرتھے، قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اورایمان آج بھی ملکی ترقی،خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخص، الگ پہچان اور ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی اکہترویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.