قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی 4 ماہ بعد وطن واپسی

صدرن لیگ میاں شہبازشریف آج علی الصبح پی آئی اے کی پرواز 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ نے کیا۔ اسلام آباد پہنچنے پر شہباز شریف نے ماسک پہن رکھا تھا اور انہوں نے کسی سے مصافحہ نہیں کیا۔
اسلام آباد ائیر پورٹ پر شہبازشریف کا ٹمپریچر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سکریننگ کی گئی،اس موقع پرشہباز شریف نے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھی جمع کرایا۔ اپوزیشن لیڈر کے جسم کا درجہ حرارت نارمل ہونے پر محکمہ صحت کے حکام نے انھیں جانے کی اجازت دی۔ بعدازاں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اسلام آباد سے بذریعہ موٹروے لاہورمیں اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔
اپوزیشن لیڈر گزشتہ برس نومبر میں نواز شریف کے علاج کی غرض سے ان کے ساتھ لندن گئے تھے اور حکومت اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی جماعت کے اراکین کی طرف سے بھی کہا جا رہا تھا کہ شہباز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: