قائدسےاظہاریکجہتی کیلئےآنےوالاکارکن زخمی

0

کوٹ لکھپت جیل میں جمعرات کا روز قیدیوں سے ملاقات کے لیے مختص ہے اور اسی مناسبت سے مریم نواز اور شہباز شریف سمیت (ن) لیگی رہنما نوازشریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔اس دوران کوٹ لکھپت جیل کے باہر (ن) لیگی کارکنوں کے رش کے باعث بھگدڑ مچی اور ایک کارکن راشد بابر شہباز شریف کی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ شہباز شریف نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری نوٹس لے لیا اور زخمی کارکن کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لیگی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔بعدازاں شہباز شریف خود زخمی کارکن کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے اور کارکن سے خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ حکومتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے نواز شریف کی سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردیں اور صرف شریف فیملی کو ملاقات کی اجازت دی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: