فیصل آباد میں کنٹینرز اور ٹرالر ایسویسی ایشن کی ہڑتال کاساتویں روز

فیصل آباد میں کنٹینرز اور ٹرالر ایسویسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے،،، درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل نہ ہونے سے صنعتکاروں کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے،،،۔ ڈرائیورز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی دے دی
صنعتکاروں کا کہنا ہے حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے جبکہ ایسٹر کا سیزن چل رہا ہے، سامان کی ترسیل نہ ہونے سے اربوں روپے ڈوب جائیں گے۔
ڈرائی پورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینراور ٹرالر بند کھڑے ہیں، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے ڈرائیوروں کے لائسنس کا معاملہ حل ہونے اور ایکسل لوڈ پالیسی پرعمل درآمد تک ہڑتال جاری رہے گی۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے ایک طرف تیار مال کی ترسیل نہ ہونے سے اربوں روپے کےنقصان کا سامنا ہے دوسری جانب کروڑوں روپے کا درآمدی خام مال بھی کراچی سے ان تک نہیں پہنچ رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.