فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی

0

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کی شناخت عدیل اورعثمان کے نام سے ہوئی جبکہ دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک ایک امریکی شہری کے علاوہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغوا سمیت کئی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان نے فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے قریب 2 پولیس افسران کو بھی شہید کیا تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور گذشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے رئیس ماما کے قریبی ساتھی مزمل عرف ہلکا کو گرفتارکیا تھاجبکہ رواں ماہ 6 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کوبھی گرفتار کیاتھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: