فیاض چوہان کے بیٹے کے نمبروں میں تبدیلی کا معاملہ سنگین ہوگیا

0

فیاض الحسن چوہان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔۔ راولپنڈی بورڈ میں صوبائی وزیر اطلاعات کے بیٹے کے پریکٹیکل نمبروں میں تبدیلی کس کے کہنے پر اور کیوں کی گئی؟ سیکریسی برانچ کے کلرک سے چیئرمین تک 8 آفیسرز و ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے سیکریٹری ساجد ظفر نے راولپنڈی بورڈ میں بے ضابطگی کا اس انوکھے واقعے کاسخت نوٹس لیا اور ذمہ داروں کے تعین کرنے کے لیے اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ ساجد ظفر نے نمبروں کی تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے گریڈ 20 کے سینئر آفیسرحسن اقبال کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کر دیا۔
یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے بیٹے فہد حسن کے فزکس پریکٹیکل کے نمبر 14 سے بڑھا کر 100 فیصد کیے گئےتھے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: