فہرست میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےبہترین کارکردگی کےایوارڈزبرائے2019 جیتنے والوں کی فہرست جاری کردی۔اس سال سر گیرفیلڈ سوبرز ٹرافی جیت کر برطانوی آل راونڈر بین سٹوکس نے مردوں میں سال کا بہترین کرکٹر ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
سپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے حصے میں آیا۔ اسی طرح روہت شرما کو ون ڈے انٹرنیشنل میں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز کو آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سال کی بہترین کارکردگی کاایوارڈ دیپک چہار،آئی سی سی کے مردوں میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی کاایوارڈآسٹریلیا کے مارنوس لابوسچینگ، ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ سکاٹ لینڈ کے کائلی کوئٹرز کے نام رہا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی فہرست کے مطابق سال کے بہترین ایمپائر کا ایوارڈ برطانیہ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ کے حصے میں آیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: