فٹنس نہیں تو کیاہوا،منظورنظرتوہیں!!!

مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے بار بار فٹنس کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے لیکن پی سی بی اپنے منظورنظرعماد وسیم کی باری سب قوائد بھول گیا،آل راؤنڈرفٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے لیکن عالمی کپ میں گرین شرٹس کا حصہ بنادیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرسکے لیکن انہیں فیور دے کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ عماد وسیم نے یویو ٹیسٹ میں سترہ پوائنٹس لیے تھے لیکن دیگر شعبوں میں ان کا فٹنس لیول ٹھیک تھا۔ یادرہے کہ فٹنس کامعیارجانچنے کیلئے کھلاڑیوں کایویوٹیسٹ سے معائبہ کیا جاتاہےاور 17.4 پوائنٹس حاصل کرنے والے کھلاڑی کو فٹ قراردیاجاتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.