فوج کی واپسی کے حکم نامے پر دستخط

امریکی فوج کے ترجمان نے شام سے امریکی فوج کی واپسی کے انتظامی حکم نامے پر دستخط کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی،نہ ہی فوجوں کے انخلاء کی تاریخ دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے فوج واپس بلانےکا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک گفتگو کی،،،جس کے دوران شام کی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے حوالے سے ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکی صدرسے فوج کے جانے کے بعد شام میں ممکنہ خلا پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک کےدرمیان فوجی اور سفارتی سطح پر تعاون یقینی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.