فوج کو نوازشریف اور زرداری کی کرپشن کا علم ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی تجویز دی ہے۔مولانا نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اتحادیوں اورپارٹی میں اختلافات کے حوالے سے کئے گئے سوالوں کے جواب میں عمران خان نے کہادنیامیں کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس میں گروپ بندی نہ ہو۔ انہوں نے کہا حکومت کہیں نہیں جارہی اس حوالے سے اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،اتحادیوں کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں۔
فوج کی حمایت حاصل ہونے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ ’فوج کو پتہ ہے میں محنت کررہا ہوں کرپشن نہیں اورفوج اس لئے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپشن نہیں کررہا۔حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاخفیہ اداروں کو شریف خاندان اور زرداری کی سازشوں کا پتہ ہے دونوں اسی لئے فوج کیخلاف سازش کررہے ہیں۔ فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے جو کرپشن کرتے ہیں۔ملٹری انٹیلی جنس کو سب معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانے کا میرا فیصلہ تھا لیکن عدالت نے اسٹے دے دیا تو میں کیا کرسکتا ہوں؟انہوں نے کہاآئی ایم ایف سے ہونے والے کچھ معاملات کو ابھی منظر عام پر نہیں لایاجاسکتا۔ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج تیل اور گیس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔ فیصلہ کرلیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاجائے گا۔ مسابقتی کمیشن بالکل کام نہیں کررہا۔
وزیراعظم نے مزید کہا میڈیا کے ساتھ 40 سال کا تعلق ہے، مشرف کو میں نے مشورہ دیا تھا کہ ٹی وی چینلز کھولیں، ٹی وی چینلز سے سب سے زیادہ فائدہ میں نے اٹھایا، ڈیڑھ سال سے مجھ پر ذاتی حملے کیے گئے، کس جمہوری ملک میں وزیراعظم کو اس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے، اپنا سارا خرچ خود برداشت کرتا ہوں، ملک نیچے جائے گا تو آنے والی نسلوں کو نقصان ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: