فوج کو سیاست میں نہ دھکیلا جائے،پینٹاگون کا وائٹ ہاؤس کو انتباہ

امریکی دفاعی عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے قائم مقام دفاعی چیف پیٹرک شناہن بھی مستقبل میں اس قسم کے مسائل سے بچنے کے لیے فوج کو باقاعدہ طور پر رہنما اصول بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔ پیٹرک شناہن نے بحریہ کی ای میل کی تفصیلات کی تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس کا فوجی دفتر جان مکین جہازکو امریکی صدرٹرمپ کے دورہ جاپان کے دوران نظر سے پوشیدہ رکھنا چاہتا تھا۔امریکی بحریہ کی داخلی سطح پر کی گئی ای میل گزشتہ ہفتے منظرِعام پرآئی تھی۔ امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے پیٹرک شناہن کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروانے کا ارادہ نہیں رکھتے، اس ضمن میں مزید معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے کہ اصل میں یہ کیا ہوا ہے اور کن اراکین نے یہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.