فواد چوہدری کا مودی کی گیدڑ بھبھکیوں کا منہ توڑ جواب

0

وفاقی وزیر نے مودی کی گیدڑ بھبکیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ کشمیر،شہریت کے قانون اور گرتی ہوئی معیشت نے مودی جی کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔ پاکستان مخالف بیانات سے مودی الیکشن نہیں جیت سکتے.
فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ 18 فروری کو ہونے والے ایک اور ریاستی انتخاب
میں ممکنہ شکست کودیکھتے ہوئے مودی نے پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے۔وفاقی وزیر نے بھارتی عوام کو مودی کی تباہ کن سرکار سے چھٹکارے کیلئے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنوستان کے لوگ مودی کے پاگل پن کو شکست دیں۔
بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگرپاکستان کے ساتھ جنگ ہائی تو بھارتی فوج پاکستان کو صرف دس سے بارہ دن میں شکست دے دے گا۔ ئی دہلی میں پرائم منسٹر نیشنل کیڈٹ کور ریلی سے خطاب میں مودی نے ووٹ حاصل کرنے کیلئےمزید کہا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کشمیر کا کئی دہائیوں سے جاری مسئلہ حل کر دیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: