فواد چوہدری کاشہبازشریف کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

0

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ جس کی گارنٹی پرنوازشریف باہر گئے،وہ خود لندن جاکر بیٹھ گئے،حکومت کو نوازشریف کے ساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گےجبکہ پنجاب حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ شہبازشریف کےخلاف قانونی کارروائی کرے ۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہےاور کل سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاؤں گا کہ شہبازشریف آخر وطن واپس کیوں نہیں آرہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف واپس نہیں آرہے، اس لئے قومی اسمبلی کے نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے کارروائی ہونی چاہیےجبکہ میں سپیکر کو شہبازشریف کی نااہلی کی کارروائی کے لئے خط لکھ چکا ہوں جس میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: