فواد چودھری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن سمیت وزارت قانون کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا اس لیے وہ صادق و امین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست بدھ کے روزسماعت کیلئے مقرر کی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے، عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کردی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور 62 ون ایف کے انہیں نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.