فواد چودھری نے انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس کونقصان دہ قراردیدیا

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ سروس اب ہرشہری کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے جبکہ سندھ حکومت کا انٹرنیٹ پر 19 اعشاریہ 5 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ ٹیکنالوجی کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہےلہٰذا صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے ۔
دریں اثنا وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ 2022ءمیں انشاءاللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گااوریہ پاکستان کی سپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز اقدام ہو گا جبکہ خلا باز کا انتخاب پاکستان میں ایئر فورس ہی کرے گی ۔فواد چوہدری نے اکتوبر کا مہینہ سائنس و ٹیکنالوجی کے نام سے منانے کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم کی مدد سے وزارت میں تبدیلیاں لائیں گے،،وفاقی وزیر نے شہریوں کو اپنے آئیڈیاز شیئرکرنے کی بھی دعوت دی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.