فواد چودھری نےایازصادق کوبدترین سپیکرقراردے دیا

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایازصادق کاریکارڈبحیثیت سپیکربدترین رہا،ایازصادق نےاپوزیشن کودبایا،،،انہوں نےبحیثیت سپیکرقومی اسمبلی پاناما ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھیجنے سے انکارکیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایاز صادق نے عمران خان پرجعلی ریفرنس دائرکیا اور ان کے دورمیں اپوزیشن زیادہ تر بائیکاٹ پر ہی رہی۔فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صرف ریکارڈ درستگی کیلئے بتانا چاہتا ہوں کہ سابق دور میں ایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں تھی بلکہ وہ حکومت کاحصہ تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.