!!!فوادچوہدری کی نااہلی کیلئے درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت فواد چودھری نے موقف اختیار کیا کہ سمیع ابراہیم نے دو پروگرام کیے تو ہائیکورٹ نے میرے خلاف درخواست منظور کرلی،میری بیوی اور بیٹی کی تصویریں ٹی وی پر چلائی گئیں، سمیع ابراہیم نےمیرے خلاف پروگرام کیے، سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے،سمیع ابراہیم کا مالک نیویارک میں کیس میں سزا یافتہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت جرمانہ لگا کے کیس ختم کرےتاکہ پھر بلیک میلنگ نہ ہو۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز پر پروگرام کرناتوغیرمناسب بات ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ میں درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دینا چاہتا ہوں، پروگرام میں بیٹھ کر مجھے گالی دی گئی، کیا ہماری کوئی عزت نہیں۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ پارلیمنٹ میں اس کے لئے کوئی فورم بنائیں۔
سمیع ابراہیم نےدوران سماعت موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر ڈی جی ایف آئی اے کے سامنے کسی کو مکا مارے تو ایف آئی آر بھی نہیں ہوتی، یہ قانونی نکتہ ہے، یہ ہمیں بلیک میلر کہتے ہیں حالانکہ یہ خود کرپٹ ہیں۔ جس پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ پارلیمنٹ کو اپنا احتساب خود کرنا چاہیے، عدالتوں میں نہیں لانا چاہیے، عدالت نے فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لئےملتوی کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.