فوادچودھری کی علمائےسوکیخلاف سٹینڈلینےپربلاول کی تعریف

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹرپراپنےپیغام میں کہا کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہئے، ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں، بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےاپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس میں تجویز دی تھی کہ عمران خان کے متنازعہ بیان کےذکر کو اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنایا جائے جس کی بلاول زرداری نے کھل کر مخالفت کی تھی۔ بلاول بھٹو نے واضح موقف اپنایا کہ مذہب کا کارڈ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.