فوادچودھری نظراندازطبقہ کی آوازبن گئے

مساجد کےامام اور پیش امام معاشرے کے وہ افراد ہیں جنہیں معاشرےمیں عزت سےتودیکھاجاتاہےلیکن ان کی معاشی حالت بدلنے کی جانب کبھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایاگیا۔اب پہلی بارحکومتی اراکین میں سے کسی نے ان کیلئے آواز بلندکی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے امام مسجد کو گریڈ 14 سے 16 کی نوکریاں دینے کی تجویز دی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کے بجائے ریاست کوچاہیئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کو نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم ہوگی اورایک ڈسپلن بھی آئے گا۔
فواد چودھری کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کواپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں،مزید بولےوزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے بعد آج پارلیمنٹیرینز اور وزراء کی تنخواہیں بہت کم ہیں اور انٹرٹینمنٹ الاؤنسزبھی مکمل ختم کئے جا چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.