فلسطینی وزیراعظم رامی حمد اللہ کابینہ سمیت مستعفی

رمی حمداللہ کی جماعت قومی اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم اور کابینہ کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی گئی اور کہا گیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گےدوسری جانب صدر محمود عباس نے رمی حمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل محمود عباس کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی کہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔رمی حمد اللہ ایک ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور ان کی قیادت میں 2014ء میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.