فریال تالپور کی نااہلی درخواست خارج

0
الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور کی نااہلی کیلئے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے الیکشن کمیشن کراچی کے دفتر میں جمع کروائی تھی۔
درخواست پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اپنایاگیا تھا کہ فریال تالپور نے اپنے مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیے، فریال تالپور کی شہداد کوٹ اور ضلع لاڑکانہ میں جائیدادیں ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہل کیا جائے
پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور کو نیب راولپنڈی نے 14جون کو اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ واقع سیکٹر ایف ایٹ سے حراست میں لیکر انہی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ کو ضمانت پر رہائی دی جا چکی ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: