فریال تالپور کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ فریال تالپور کا شوگر لیول ہائی ہو گیا جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور طبی امداد دی جا رہی ہے۔فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر قومی احتساب بیورو نیب ٹیم نے آج احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرنا تھا۔ فریال تالپور اسلام آباد میں اپنے گھر پر نیب کی حراست میں ہیں، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ آصف زرداری نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آج ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ بھی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل ہیں جہاں ان کا ہرنیا کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی لیگی رہنما کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.