فریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کامعاملہ

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، پیپلزپارٹی کی رکن سیدہ ماروی راشدی نے فریال تالپور کی اگلے اجلاس میں شرکت کیلئے قرارداد پیش کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر نے16 جولائی کو پروڈکشن آرڈر جاری کیا اس کے باوجود فریال تالپور کواسمبلی نہیں لایا جا رہا۔ ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کے دیگر اراکین نے قرارداد کے حق میں رائے دی جس پر اسے منظور کر لیا گیا۔ بعد ازاں سپیکر سراج درانی نے اجلاس پیر 25 اگست کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور ان دنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جیل بھگت رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.