فریال تالپورکیلئے عدالتی ریلیف!!!

میگا منی لانڈرنگ سکینڈل کیس میں گرفتار پی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوعدالتی ریلیف مل گیا، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ممبر صوبائی اسمبلی سندھ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے، جس کے بعد پی پی رہنما فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت مل گئی اور اب وہ پارلیمانی کارروائی میں شرکت کرسکیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.