فرانس: گرمائی تعطیلات ختم ، پیلی جیکٹ مہم پھر شروع

پیلی جیکٹ تحریک کے رہنماؤں نے ریلیوں کی حمایت اور جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، کیونکہ حکومت فرانس نے ریٹائرمنٹ کے نظام میں اصلاحات کو التوا میں رکھا ہوا ہے۔مہم کے دوبارہ شروع ہونے پر پولیس نے بتایا کہ جنوبی شہر مونٹپلیل میں تقریباً 1،500 افراد جمع ہوئے، جہاں ایک پولیس کار کو آگ لگائی گئی، کیونکہ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معیشتی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہوگئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.