فرانس میں حکومت مخالف تحریک جاری

فرانس میں حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں تولوں شہرکی اہم شاہراہ کے خود کار ٹول پلازہ پرمظاہرین نےحملہ کرکے ٹول پلازہ کو آگ لگا دی اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے آنے تک ٹول پلازہ مکمل طور جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ پولیس نے 17 افراد کو گرفتارکرلیا ۔ ‘ پیلی جیکٹ ‘ ٹول پلازوں پر ٹول ٹیکس وصولی کی مزاحمت کرتی آرہی ہےاور یہ کارروائی حکومت مخالف تحریک کا حصہ ہے
فرانس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف سترہ نومبرسے شروع ہونے والے مظاہرے اب حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اورسرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ سترہ نومبر سے اب تک پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 8 مظاہرین ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.