فرانس میں آج پرتشدد مظاہروں کا خدشہ

Protests In France

یلو ویسٹ موومنٹ کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد سے پیرس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،،، آج پیرس کے کمرشل سینٹر، کیفے بار، زیر زمین ٹرین کے مختلف روٹ بند ہیں۔ جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر فرانس بھر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ شرپسند عناصر نے گذشتہ تین راتوں میں مختلف کمرشل سینٹروں میں بڑے مارک کی 12 دوکانوں کے تالے توڑ کر انہیں لوٹ لیا۔ جس کی وجہ سے گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 25 ہزار اضافی پولیس اہلکار پیرس میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ درجن بھر بکتر بند گاڑیاں بھی پیرس پہنچا دی گئی ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چار ہفتوں کے مظاہروں کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب امریکا، یورپی ممالک، ترکی، سعودی عرب، بحرین اور عرب امارات سمیت کئی ملکوں نے فرانس میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.