فرانس،پیلی جیکٹ کا احتجاج بارہویں ہفتے میں داخل

توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپوں کی وجہ سے پیرس سمیت دیگر شہر اس ہفتے بھی میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے۔ پیرس کے ری پبلک پلازہ کے قریب پیلی جیکٹ مظاہرین نے متعددعمارتوں اورگاڑیوں کو آگ لگادی،جس سےحالات مزید کشیدہ صورت اختیار کرگئے،،،ایک طرف سے پتھر اور کریکر برسائے گئے توجواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا،جس کے نتیجے میں متعددپولیس اہلکاروں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا
حکومتی پالیسیوں کے خلاف گزشتہ سال 17نومبر سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ ملک گیر احتجاج میں اب تک 10 افراد ہلاک اور 2 ہزارسے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.