فاٹا الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی قرار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنےپیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نےخیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں انتخابات پر فاٹا کے غیور عوام کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے لکھا کہ الیکشن کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا،یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی دلچسپی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی،افواج پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔
خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیے گئے قبائلی علاقوں میں عوام پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔الیکشن میں 28لاکھ سے زائد ووٹرز 285 امیدواروں میں سے16نمائندوں کا انتخاب کرینگے جو صوبائی اسمبلی میں اپنےعلاقوں کی نمائندگی کرینگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.